ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ترکی:ہنگامی حالت میں 3ماہ کی توسیع

ترکی:ہنگامی حالت میں 3ماہ کی توسیع

Wed, 04 Jan 2017 23:38:56  SO Admin   S.O. News Service

استنبول،4جنوری(آئی این ایس انڈیا)ترکی میں پارلیمنٹ نے منگل کے روز ملک میں جاری ہنگامی حالت میں مزید 90روز کی توسیع کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ استنبول میں ہفتے کی شب نائٹ کلب پر ہونے والے خونی حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ 15جولائی کو ناکام فوجی انقلاب کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی۔پارلیمنٹ پہلے ہی ایک مرتبہ ہنگامی حالت میں توسیع کر چکی ہے جس کی مدت 17جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔عوام کے حرکت میں آ کر مذکورہ انقلاب کو ناکام بنا دینے کے بعد ترک حکومت مختلف محکموں میں فوجی انقلاب میں شریک اور اس کے حامی عناصر کا تعاقب کر رہی ہے تاکہ حالات کو کنٹرول میں لیا جا سکے۔یورپی ممالک جمہوری نظام کو برقرار اور مستحکم رکھنے کی کوشش پر انقرہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ترکی کو داعش تنظیم اور مسلح کرد جماعتوں کی جانب سے پے درپے دہشت گرد حملوں کا سامنا ہے۔ہفتے کے روز سال نو کی رات استنبول کے ایک نائٹ کلب پر مسلح حملے کے نتیجے میں 39افراد اپنی جاں وں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
 


Share: